شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جنوبی کوریا اورجاپان کا اہم بیان

5  مئی‬‮  2022

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے رواں سال کا 14واں میزائل تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے جزیرہ نما کوریا، بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا فوری طور پر میزائل تجربات بند کر دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہناہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ رواں سال ہتھیاروں کا 14واں تجربہ ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے 2017 کے بعد پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جسے امریکا اور دیگر پڑوسی ممالک پر شمالی کوریا کی جانب سے دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت  عملی قرار  دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved