ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے شیری مزاری کے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گا، ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کو بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت قرار دیا۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ گورنر آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب جس پہاڑی کمک کے منتظر ہے وہ انہیں نہیں ملے گی۔
یاد رہے کہ سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔