شریف اور زرداری خاندان کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی، اب اپوزیشن بھی نئی آنی چاہیے، فواد

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب شریف اور زرداری خاندان کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے، ضرورت ہے کہ اب اپوزیشن بھی نئے افراد کی لائی جائے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتا ہوں عدالت کی بجائے اسپیکر آفس آئیں، اصلاحات کیلئے آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے نطام کو پہلے صرف سمجھیں، پھر  آپ کے تمام خدشات دور کریں گے ، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے ، کیونکہ یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔

اپوزیشن قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف اور  زرداری فیملی کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دھائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ کل پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو تاریخی شکست ہوئی تھی اور حکومت انتخابی اصلاحات سمیت دیگر 20 سے زائد بلز پاس کرانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پارلیمانی قوانین کو بلڈوز کر کے قانون سازی کی گئی، جسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved