شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ یا قاتلانہ حملہ، حقائق منظر عام پر آ گئے

5  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا موٹروے پر پیش آئے حادثے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان موٹروے کے مطابق آج  شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں  اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ میری گاڑی کا پیچھا کر کے مجھے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا ،میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے،  کروا لیں، غداری نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔ یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔ بیرونی سازش اس کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے انشاللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved