حکومت کے امریکی مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن کے اعلان پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا

5  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ غیر ملکی سازش کے الزام کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کے مجوزہ تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کر دیا ہے۔

آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

اس موقع پر تحریک اںصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کا اعلان بدنیتی پر مبنی ہے، موجودہ حکومت امپورٹڈ سازش کا حصہ ہے، ہمارا مطالبہ سپریم کورٹ کے تحت کمیشن کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن میں اہم سماعت ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 اے پر عمل در آمد کرے، الیکشن کمیشن ایک ماہ میں فیصلے کا پابند ہے لیکن الیکشن کمیشن فیصلے میں تاخیر کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بیرون سازش کے حوالے سے الزام تراشی پر ایک غیر جانبدار اور آزاد انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس سازش کا منصفانہ طریقے سے فیصلہ کرے گا اور اس کی تمام انکوائری پاکستان کے عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved