مسجد نبوی ﷺمیں نعرے بازی کا واقعہ، رانا ثناءاللہ کا عمران خان سے بڑا مطالبہ

5  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کے واقعے پر  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ بے حرمتی کیس میں گزشتہ روز ڈیوٹی جج اٹک نے شیخ راشدشفیق کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاہے، ڈیوٹی جج نے ویڈیو پیغام کی تصدیق کیلئے پولیس کو شیخ راشد شفیق سے موبائل فون برآمد کرنے اور اس کی فرانزک کاحکم بھی جاری کیا ہے۔

جمعرات کو مسجد نبوی  ﷺ بے حرمتی واقعہ سے متعلق اپنے ایک اہم بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیوٹی جج کے اصرار کے باوجود شیخ راشدشفیق کا اپنا موبائل فون پولیس کے حوالے نہ کرنا عمران نیازی اور شیخ رشید کے مسجد نبوی ﷺ بے حرمتی واقعہ میں براہ راست ملوث ہونے کوتقویت بخشتا ہے، مسجد نبوی بے حرمتی واقعہ پر عمران نیازی کوبطور چیئرمین پی ٹی آئی بلاتاخیر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ بے حرمتی واقعہ میں ملوث پی ٹی آئی ارکان کے خلاف فی الفورانضباطی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت اورعمران نیازی کا بطور چیئرمین مسجد نبوی ﷺ بے حرمتی واقعہ کی مذمت نہ کرنا انتہائی قابل افسوس ہے، پی ٹی آئی کا بطور جماعت مسجد نبوی بے حرمتی واقعہ سے اظہار لا تعلقی نہ کرنا بھی انتہائی قابل تشویش ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مسجد نبوی بے حرمتی کے دلآزار واقعہ سے معاشرے میں تشویش اوراشتعال کی لہر پائی جاتی ہے، مسجد نبویﷺ والے افسوسناک واقعہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved