رہنماء پی ٹی آئی شہباز گل کی گاڑی کو آج موٹروے پر خانقاہ ڈوگرا کے قریب حادثہ پیش آیا، جسے بعد ازاں شہباز گل نے قاتلانہ حملہ قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکر لگنےکے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا، تاہم گاڑی کے مالک کی شناخت کرلی ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے افسران پر مشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے، جلد متعلقہ شخص تک پہنچ جائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز گل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےکہا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔
وزیراعظم نے شہباز گل اور ان کے ساتھیوں کے زخمیوں ہونے پر اظہار ہمدردی اور افسوس کرتے ہوئے شہبازگل اور دیگر زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔