بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، مقبوضہ کشمیر پر حد بندی کمیشن کیخلاف احتجاج

5  مئی‬‮  2022

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے، نام نہاد حد بندی کمیشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو بے اختیار کرنا ہے۔نئی حد بندیاں مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو مزید کمزور، پسماندہ اور تقسیم کر دیں گی اور ایک اور کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا تنازع ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے ، جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved