قاسم اور سلیمان عیسیٰ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کیلئے پیغام، جمائمہ کا ردعمل سامنے آ گیا

5  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دی ہے۔

قاسم کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر  اکاؤنٹ میں عید کے موقع پر عمران خان کو یاد کرتے ہوئے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی جبکہ سلیمان عیسیٰ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دونوں بھائیوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے والد کے ہمراہ پاکستان میں منائی گئی عید کو ایک خوبصورت یاد کہا گیا تھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم اور سلیمان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ  یہ فیک اکاؤنٹس ہیں، میرے دونوں بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved