شیخ رشید بھائی کی وفات، جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی شدید علالت کے باوجود پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے، وزیراعظم کا شکریہ

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے انتہائی خراب صحت کے باعث پارلیمنٹ کے اہم مشترکہ اجلاس میں شریک ہونے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قوم اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےشدید علالت کے باوجود مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنےوالے اپنے اراکین قومی اسمبلی محمد خیال زمان،احسان اللہ ٹوانہ اور راحت امان اللہ بھٹی کےجذبےکی قدر کیساتھ ان سب کاشکریہ اداکرتاہوں۔اسی طرح میں شیخ رشید کابھی مشکور ہوں جو اپنےبھائی کی وفات کےباوجوداجلاس میں موجود رہے۔

یاد رہے کہ کل پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو تاریخی شکست ہوئی تھی اور حکومت انتخابی اصلاحات سمیت دیگر 20 سے زائد بلز پاس کرانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved