لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شکست دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔
سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رکن قومی اسمبلی کاکہنا ہے کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، اس لیے سیاسی سرگرمیوں سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔
یادرہے کہ عبدالشکور شاد نے 2018ء کے انتخابات میں لیاری این اے 246 سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔