دنیا بھر میں نوجوانوں میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو استعمال کر نے والے ٹک ٹاکرز اب اشتہارات کے ذریعے کما سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بذریعہ اشتہارات ریونیو شیئرنگ پروگرام متعارف کروا دیاہے۔اب ٹک ٹاک کے نئے پلس پروگرام کے تحت کمپنیاں اپنے اشتہارات کو مخصوص کیٹگریز (ہیلتھ ، فیشن، کوکنگ،گیمنگ) کے مواد کو شامل کرسکیں گی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے پروگرام کے حوالے سے ایک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کا کہنا ہے کہ ہم تخلیق کاروں، عوامی شخصیات اور میڈیا پبلشرز کے ساتھ اپنے پہلے اشتہاری ریونیو شیئرنگ پروگرام کو تلاش کرنا شروع کریں گے، ہم دستیاب مارکیٹوں میں مونیٹائزیشن کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ تخلیق کاروں کو ٹک ٹاک پر اپنی اہمیت اور حاصل انعامات کا احساس دلایا جاسکے۔
کون کون سے ٹک ٹاکرز اشتہارات کے ذریعے کما سکتے ہیں؟
اس حوالے سے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم ایک لاکھ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹس ہی اہل ہوں گے۔
یہ پروگرام کب شروع ہو گا؟
فرم کے شمالی امریکہ کے جنرل منیجر سینڈی ہاکنز کا کہنا ہےکہ یہ پروگرام جون میں امریکا سے شروع کیا جائے گا اور منتخب کیے گئے تخلیق کاروں کو اشتہار کی آمدنی میں 50 فیصد ریوینیو دیا جائے گا۔