امریکا پاکستان سے افغانستان پر حملوں کے لیے فضائی حدودپر مذاکرات کررہا ہے، فواد چوہدری

6  مئی‬‮  2022

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان امریکا کو افغانستان پر حملوں کے لیے فضائی حدود دینے کیلئے مذاکرات کررہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کو خبردار کیا کہ ان کی جماعت کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ذرائع سے یہ خبر شائع کی تھی کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں آئی ایس اور دیگر دشمنوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان اپنی فضائی حدود دینے کے حوالے سے باقاعدہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کو افغانستان میں عسکری اور انٹیلی جنس آپریشن کے لیے استعمال کرنے سے متعلق امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved