پی ٹی آئی منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

6  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 3 رکنی بینچ نااہلی ریفرنسز پر سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی کے 20 ایم این ایز کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے 30 دن کے اندر نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر جلد کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved