شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں عدالت نے توسیع کردی

6  مئی‬‮  2022

اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کردی۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل بھی فیصل آباد میں درج مقدمہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ان حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔

شہباز گِل نے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کو بتایا کہ ٹاٹ والے اسکول سے پڑھ کر امریکا کی دوسری بڑی یونیورسٹی میں جاکر پڑھایا، میرا آپ سے پہلا رابطہ وکلاء تحریک میں ہوا تھا، ہر روز مظاہرے میں شامل ہوتا تھا، ہمیشہ قانون کا احترام کیا، پولیس کی لاٹھی سے انگلی ٹوٹ گئی تھی۔

اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ ہم تنقید کو ویلکم کرتےہیں، اگر آئین اور اداروں کا احترام نہیں ہوگا تو افراتفری ہوگی، اگر ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر چلنی ہیں تو اختتام انتشار پر ہی ہوگا، سیاسی جماعتیں رائےعامہ ہموارکرتی ہیں اور سیاسی رہنما کا بڑا کردار ہوتا  ہے۔

بعد ازاں عدالت نے توہین مذہب کے کیس میں شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم  میں 9 مئی تک توسیع کردی اور انہیں آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved