فواد چوہدری کا چیف الیکشن کمشنر سے بڑا مطالبہ

6  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ آج الیکشن کمیشن میں لوٹوں کو نااہل قراد دینے کی کارروائی دوبارہ شروع ہو رہی ہے، یہ اہم ترین مقدمہ پاکستان کی سیاست میں موجودہ تلخی کی بنیاد ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر لکھتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے، ان تمام لوگوں کو آئین کے مطابق نااہل کریں تا کہ ملک ایک شفاف الیکشن کی طرف بڑہ سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved