وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیکیورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔
گذشتہ روز ڈی جی آئی ای آئی کی صدر پاکستان سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں صدر پاکستان نے ان کے نئے عہدے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
یادرہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 2019ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، اور پاک فوج میں نئی تعیناتیوں کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے، جو کہ 20 نومبرکو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔