گورنر پنجاب کی صدر مملکت سے ملاقات، پنجاب میں آئینی بحران پر غور

6  مئی‬‮  2022

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی آئینی بحران کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی، اور بحران کے خاتمے کیلئےمختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے عید سے قبل صدر مملکت سے ملاقات کی درخواست کی تھی، اور پنجاب میں آئینی بحران کے متعلق صدر مملکت کو خطوط لکھ کر ان سے رہنمائی بھی طلب کی تھی۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی درخواست کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved