اللّٰہ کا حکم ہے اچھائی کا ساتھ دو،نیوٹرل جانور ہوتا ہے، عمران خان

6  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کا مقابلہ ہو تو حق اور اچھائی کا ساتھ دینے کا اللّٰہ کا حکم ہے۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب بھی حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کا مقابلہ ہو تو حق اور اچھائی کا ساتھ دینے کا اللّٰہ کا حکم ہے، نیوٹرل جانور ہوتا ہے انسان نیوٹرل نہیں ہوتا، جب شیر کسی ہرن کا شکار کرتا ہے تو باقی بھاگ جاتے ہیں کیوں کہ وہ نیوٹرل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کبھی دنیا کے کسی ملک میں سنا ہے کہ کوئی ایک پارٹی کے ٹکٹ پر جیتے اور دوسری پارٹی کے پاس جائے، عدالتیں رات 12 بجے کھل سکتی ہیں تو ان چوروں کو کیوں ڈس کوالیفائی نہیں کیا جاسکتا؟

عمران خان نے کہا کہ یہ ضمیر فروش کسی بھی حلقے میں آئیں تو آپ نے ان کا بندوبست کرنا ہے، ان ضمیر فروشوں کو وہ سبق سکھانا ہے کہ ساری زندگی لوٹ ووٹ اور ضمیر بیچنے سے ڈریں۔

عمران خان نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوؤں نے سازش کرکے ہماری حکومت گرائی، کوئی بتائے عمران خان نے باہر جائیدادیں بنائیں؟، اگر میں بھی باہر جائیدادیں بناتا تو ان کی طرح جوتے پالش کر رہا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج پرامن ہوگا، احتجاج میں عورتیں اور بچے بھی آئیں گے، اگر احتجاج روکنے کی کوشش کی، تو جو ہوگا اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، قوم کو صرف اس لیے بلارہا ہوں کہ معاملہ پاکستان کا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved