امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو سے رابطہ

6  مئی‬‮  2022

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وزیرخارجہ کی بلاول بھٹو کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران باہمی احترام کے ساتھ آئندہ  کے سفر پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد امریکی ہم منصب کی جانب سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved