وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آج سے 6 دن بعد فارغ ہوجائیں گے، جس کے بعد نیا گورنر تعینات کیاجائے گا۔
نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اس پر اعتراض لگاکر واپس کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر اسی طرح سمری دوبارہ بھیج دے تو وہ صدر کو منظور کرنا ہوتی ہے، صدر اگر سمری منظور نہ کرے تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔