عمران خان کے الزامات کے بعد جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے

6  مئی‬‮  2022

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین نے عمران خان کے الزامات پر جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی پوڈ کاسٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پر چینی کمیشن بنانے پر اختلافات شروع ہوئے جبکہ علیم خان نے دریائے راوی میں 300 ایکڑ اراضی لی تھی اور اس کو قانونی قرار دلوانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کیلئے کرپشن اہمیت نہیں رکھتی اس لئے یہ لوگ ن لیگ کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے ہیں۔اگر ان دونوں افراد کا میرا والا نظریہ ہوتا تو آج میرے ساتھ ہوتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کے بعد جہانگیر ترین نے بھی ان الزامات کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے وہ  آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کر دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی علیم خان کی طرح عمران خان کو ایکسپوز کریں۔

اس کے بعد جہانگیر ترین کی جانب سے سیاسی فیصلے اور گروپ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کے الزامات پر علیم خان ترین کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ  اگر  عمران خان میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو میں بھی  چپ نہیں رہوں گا، اگر پ میرا نام تمیز سے لیں گے تو میں بھی آپ کا نام تمیز سے لوں گا، اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ بیٹھیں، پھر سب سچ بولیں تاکہ عوام کو پتہ چلے علیم خان، جہانگیر ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved