اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینک پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
پیر تا جمعرات کے دنوں میں دن ڈیڑھ بجے سے سوا دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، اس دوران ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینک ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کے احتجاج کے باوجود ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔