وزیراعظم شہباز شریف آج شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

6  مئی‬‮  2022

وزیر اعظم شہباز شریف آج شانگلہ کادورہ کریں گے جہاں وہ بشام میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کے اس جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جو کہ مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیر اعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شانگلہ کے عوام اپنے اپنے وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں جو ایک محنتی سیاستدان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 11 مئی کو صوابی میں جلسہ ہوگاجس سے وزیر اعظم خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے تمام بیانیہ کا انحصار ایک جعلی خط پر ہے،عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔اپنے ذاتی مفادات کے لئے عمران خان ملک کاایک بدنما چہرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اچھے اور برے کا فرق بتانا ضروری ہے ،پی ٹی آئی نے ملکی اداروں کے خلاف الزام تراشی شروع کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت چار سال میں اپنے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved