لوئر دیر میں پولیس اہلکار محمود جان نے فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خبیرپختونخوا کے ضلع دیر لوئر کے علاقے خال سچہ میں پولیس اہلکار نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار محمود جان تھا اور اس نے گاڑی میں اپنے ہی بیوی، بیٹی اور ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔