ووٹ کو عزت دو کا نعرہ، دراصل شریف کو اقتدار دو کا نعرہ تھا، شہبازگل

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی انتخابی اصلاحات پر تنقید بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی انتخابی نظام پر تنقید شرمناک ہے، نااہل لیگی درباری ماضی میں خود الیکشن چوری کےذریعے اقتدار میں آتے رہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دراصل شریف کو اقتدار دو کا نعرہ تھا۔

آج سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی انتخابی نظام پر تنقید بے بنیاد اور شرمناک ہے۔ آبائی حلقے سے مسترد شدہ شخص کے پاس سوائے دھاندلی کے بہانے کے اور کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے پروردہ شفافیت سے خائف ہیں، نااہل لیگی درباری ماضی میں الیکشن چوری کے ذریعے اقتدار میں آتے رہے، وہ آج عوام کے سامنے بے نقاب ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے وعدے سب نے کئے لیکن ان سے ووٹ کے حق کا وعدہ صرف عمران خان نے وفا کیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین عوام کے ووٹ کی محافظ ثابت ہوگی۔ شہباز گل نے کہا کہ اب عوام جسے ووٹ دیں گے صرف وہی ایوان میں آ سکے گا۔ماضی میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دراصل شریف کو اقتدار دو کا نعرہ تھا۔ای وی ایم کو نوٹوں اور قیمے والے نانوں سےنہیں خریدا جا سکے گا، 90 کی دہائی اور چھانگا مانگا کی سیاست دفن ہوچکی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved