صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ اجلاس 9 مئی سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 اے کے تحت وزیراعظم کے مشورے پر طلب کیا ہے۔