ایم کیو ایم کو سندھ میں وزارتیں دینے کا فیصلہ، کابینہ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

7  مئی‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ میں تین وزارتیں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت صنعت اور ہائیر ایجوکیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مرتضی وہاب کو مشیر داخلہ سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد بھی ایم کیو ایم کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نسرین جلیل کا نام گورنر سندھ کے لئے فائنل کر لیا گیا، پیپلز پارٹی نے اپنے فیصلوں سے ایم کیو ایم قیادت کو آگاہ کر دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved