زرمبادلہ کے ذخائر59ملین ڈالر کمی کے بعد 16.55ارب ڈالرہوگئے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 30 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 10.49 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.05 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔
واضح رہے کی عید کی تعطیلات کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی 94 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔