سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچا دی گئی

7  مئی‬‮  2022

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان نے ہفتہ کو ایک سی 130 طیارہ مزار شریف روانہ کردیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ افغانستان کے عوام کیلئے ہنگامی امدادی سامان لے جایا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں 100 خیمے، 2 ٹن  آٹا، 1 ٹن چاول اور 450 کلو چینی شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سیلاب زدگان کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر آئندہ چند دنوں میں خوراک اور عارضی رہائش گاہوں کے سامان پر مشتمل دوسرا طیارہ  9 مئی کوبھیجا جائے گا۔

بیان کے مطابق پاکستان ایک پڑوسی ملک کی حیثیت سے افغان عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے، توقع ہے کہ عالمی برادری بھی افغانستان میں متاثرہ لوگوں کو بروقت امداد اور معاشی امداد فراہم کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved