پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران، قیمتیں قابو سے باہر

8  مئی‬‮  2022

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی خبریں سامنے پر منافع خور سرگرم ہوگئے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر ہوگئیں، پنجاب میں 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوکر 1300 روپے کا ہوگیا۔
ادھر پشاور میں بھی 20 کلو کے تھیلے پر 100 روپے بڑھ گئے اور قیمت 1400 روپے ہوگئی۔ قیمت بڑھنے پر شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے، بیوپاریوں نے ساری ذمے داری پنجاب سے ترسیل کی بندش پر ڈال دی اور کہا کہ پرانا اسٹاک ختم ہوگیا ، مزید بحران کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے دو سے تین روز میں صورتِ حال معمول پر لانے کا دعویٰ کردیا۔
اسلام آباد میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان میں بھِی آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب عید کے بعد بازاروں میں کھانے پینے کی دیگر اشیا کے دام بھی بڑھ گئےہیں، کوئٹہ میں ایک کلو مرغی کا گوشت 650 روپے جبکہ کراچی میں 600 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی 14شیاء مہنگی کردی گئی ہیں جبکہ چینی، آٹا،گھی اور چاول پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved