القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی نئی وڈیو سامنے آگئی ،امریکا پر الزمات

8  مئی‬‮  2022

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کا ذ‌ٓمہ دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔

یہ وڈیو القاعدہ کے بانی اور پہلے سربراہ اسامہ بن لادن کی گیارہویں برسی کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ ایمن الظواہری کی وڈیو کا دورانیہ 27 منٹ ہے اور اسے بروز جمعہ چھ اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

وڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کشی کی ذمہ دار امریکی کمزوریاں ہیں، مسلمان ذمہ داری کا احساس کریں کیونکہ اس وقت امریکا، عراق اور افغانستان کی جنگوں کے بعد کمزور پڑ چکا ہے۔

الظواہری نے اپنے وڈیو پیغام میں مزید کہا کہ امریکا کو عراق اور افغانستان میں شکست کے بعد کورونا وبا کے باعث اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے اور ایسے میں اس نے اپنے اتحادی ملک یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری امریکی ادارے ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں تاہم وہ کہاں روپوش ہیں اس حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ امریکا نے ان کی گرفتاری یا ٹھکانے کی اطلاع دینے والے کے لیے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved