پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم مریم صفدر جیسی تربیت نہیں چاہتی۔
انہوں نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی! عمران خان قوم کو قوم بنا رہا ہے، قوم ایسی تربیت نہیں چاہتی کہ بچے حرام کی کمائی سے اربوں روپے کے اپارٹمنٹس کے مالک بن جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسی زبان آپ اور آپ کی مالکن کی ہے، قوم کی اس سے توبہ !! ہمارے دور میں میڈیا پر طرح سے آزاد تھا، آج صحافیوں کو سچ بولنے پر ایف آئی اے کے ذریعے نوٹسز بجھوائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم بی بی، شہباز شریف کی کارکردگی پوری قوم نے دیکھ لی ہے، سرکاری خرچ پر سینکڑوں افراد کا عمرہ شہبازشریف کی کارکردگی ہے؟ سارے ضمانتی افراد کا نام ای سی ایل سے نکالنا کارکردگی ہے؟ مفرورمجرم بھائی اور اسحاق ڈار کو پاسپورٹ بجھوانا کارکردگی ہے؟