جدہ ایئرپورٹ کے سی ای او ریان طرابزونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ نئے سی ای او کا بھی تقرر کردیا گیا۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ای او کی برطرفی کا فیصلہ جدہ ایئرپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سی ای او کو جدہ ایئرپورٹ پر افراتفری اور پروازوں میں تاخیر پر برطرف کیا گیا۔
یاد رہے کہ عید کی تعطیلات میں جدہ ایئر پورٹ پر غیر معمولی رش، افراتفری اور پروازوں میں تعطل کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد کمپنی کے کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں سی ای او ریان طرابزونی کو برطرف کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایمن بن عبدالعزیز کو جدہ ایئرپورٹ کا نیا سی ای او مقرر کردیا گیا۔