مریم نواز کا جنرل فیض حمید کے متعلق بیان، شہباز شریف کا ردعمل سامنے آ گیا

8  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے جنرل فیض کے متعلق بیان پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سینئر صحافیوں کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز لیڈر ہے، بیٹی ہے، شعلہ بیانی ہو جاتی ہے، میرا نہیں خیال ان کے کسی جملے کا مقصد کسی حاضر سروس آفسر کو تنقید کا نشانہ بنانا ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، گزشتہ حکومت کا فلاحی منصوبوں کو تعطل میں ڈالنا قومی مفادات کےمنافی ہے، پی کے ایل آئی کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔

یاد رہے جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ آنکھیں اور کان نہیں تھے، وہ بیساکھیاں تھیں، جس پر عمران خان کی حکومت کھڑی تھی، بے فیض ہوتے ہی عمران خان کی حکومت دھڑام سے گر گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved