سعودی فرمانروا شاہ سلمان ہسپتال داخل، کس بیماری کا شکار ہیں؟

8  مئی‬‮  2022

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل ہو گئے ہیں۔

سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی 8 مئی کو  جدہ کےکنگ فیصل ہسپتال میں کولونواسکوپی کی گئی ہے جس کا نتیجہ تسلی بخش رہا ہے۔

سعودی ایوان شاہی کے مطابق  ڈاکٹروں نے شاہ سلمان کوآرام کیلئے مزید کچھ وقت ہسپتال میں رہنےکا مشورہ دیا ہے۔

اس سے قبل سعودی ایوان شاہی سے بیان جاری کیا گیا تھا  کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہفتہ7 مئی کو طبی معائنے کیلئےکنگ فیصل ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved