وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خرابی صحت پر بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور پوری پاکستانی قوم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔
أنا وجميع الشعب الباكستاني كلنا نتوجه إلى الله عز وجل بالدعاء أن ينعم على صاحب الجلالة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبد العزيز بدوام الصحة والعافية وطول البقاء.@KingSalman https://t.co/w43xoDgLlb
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 8, 2022
یاد رہے سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی 8 مئی کو جدہ کےکنگ فیصل ہسپتال میں کولونواسکوپی کی گئی ہے جس کا نتیجہ تسلی بخش رہا ہے۔تاہم ڈاکٹروں نے شاہ سلمان کوآرام کیلئے مزید کچھ وقت ہسپتال میں رہنےکا مشورہ دیا ہے۔