چوہدری سرور کس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، بڑی خبر سامنے آ گئی

9  مئی‬‮  2022

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کےمسلم لیگ ن سے معاملات طے پاگئےہیں۔

ذرائع کے مطابق  چوہدری سرور بہت جلدمسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے، وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے حلقہ سے انتخاب لڑیں گے، وہ عمرہ ادائیگی کے بعد آج ہی پاکستان پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگ قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

اس پر چوہدری سرور نے شاہدرہ سے الیکشن لڑنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر فیصلے کیلئے ن لیگ کی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا۔

بعد ازاں دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران چوہدری سرور کے ن لیگ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved