ڈاکٹر رضوان کا انتقال یا قتل، شہباز گل کا بڑا دعویٰ

9  مئی‬‮  2022

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، ایسے ہی قتل کیا جاتا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنےبیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔اس ملک میں لوگوں کو سسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے ۔

اپنے ساتھ موٹروے پر پیش آئے حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے۔سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ  یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہے،ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت دیگر کئی کیسز کی تحقیقات کرنے والے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئےہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved