ملک میں اومیکرون کے نئے سب ویرئینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق

9  مئی‬‮  2022

پاکستان میں امیکرون کی نئی ذیلی قسم  BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت  (این آئی ایچ) نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) کورونا ویکسی نیشن ہے۔

بیان میں اپیل کی گئی کہ تمام شہری  اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسی نیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved