مسجد نبوی معاملہ، پی ٹی آئی کے شیخ راشد شفیق کو عدالت کابڑا ریلیف

9  مئی‬‮  2022

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق  کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

اٹک کی عدالت نے راشد شفیق کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ایم این اے شیخ راشد شفیق کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا۔

مدعی کے وکیل سردار عبدالرازق نے مؤقف اپنایا کہ جس وقت مسجد نبوی ﷺ میں نعرے لگے، اس وقت راشد شفیق وہاں موجود ہی نہیں تھے، ان پر مذہبی توہین کا اطلاق نہیں ہوتا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ،عدالت نے راشد شفیق کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔

 یادرہےکہ مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر شیخ راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔

بعد ازاں وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو 30 اپریل کو اسلام آباد ائیرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved