عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں سمیت نو جوانوں کیلئے بڑا اعلان

9  مئی‬‮  2022

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سمیت نو جوانوں  کیلئے بڑا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رابطہ ایپ لانچ کردی، عمران خان نے تحریک انصاف کی ممبرشپ کیلئے ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ ایپ لانچ کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، چاہتا ہوں پی ٹی آئی رابطہ ایپ پر تمام نوجوان ممبر بنیں، ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں۔ بس ایک ڈیٹا ہمارے پاس آجائے، ہم اسے ٹکٹ دیں گے جس کو ہمارے ممبرزچاہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے ساری دنیا سے لوگ تحریک انصاف کے ممبرز بنیں تاکہ ہم پی ٹی آئی کو وہ جماعت بنا سکیں جس کا خواب 26 سال پہلے دیکھا تھا۔ پاکستان میں موجود لوگ ہی نہیں اوورسیزپاکستانی بھی پی ٹی آئی رابطہ ایپ کے ذریعے ممبر بن سکتے ہیں، کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے 2018ء کے الیکشن میں کئی جگہ غلط ٹکٹ دے کر پارٹی کا نقصان کرایا، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس میں دو دفعہ الیکشن کرائے گئے۔ اس دفعہ ہم ٹکٹ دینے سے پہلے اپنے ممبرز سے رائے لیں گے۔ چین اسی وجہ سے آگے بڑھا کیونکہ وہاں میرٹ کا سسٹم ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018میں بھی مشکل تھا، 800ٹکٹس دیےتھے، ہم نے کئی جگہ غلط ٹکٹ دے کر اپنا نقصان کرایا، لیکن اب ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ہر قسم کا ڈیٹا آجائے گا، الیکشن کمیشن، امیدوارکی ویری فکیشن کا بھی ڈیٹا آجائے گا،عمران جب ٹکٹس دینگے تو وہ دینے میں بھی فائدہ ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ایپ کا آغاز کردیا ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں موروثی سیاست چل رہی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹاوزیراعلیٰ بن گیا، میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف وہ پارٹی بنے جس میں میرٹ ہو میں پی ٹی آئی کو ایسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے، پی ٹی آئی رابطہ ایپ کے ذریعے آپ سب ممبرز بنیں، پوری ٹیم نے بڑی محنت سے ایپ بنائی ہے، جب ایپ لانچ کرینگے تو ایک دم لوڈ پڑے گا مسئلے بھی آئیں گے، پہلے نمبر پر ممبر شپ پھر تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زندہ قوم وہی ہوتی ہے جو خوددار ہوتی ہے، سب سے بڑا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب قوم نیوٹرل ہوجاتی ہے، کیونکہ قوم جب نیوٹرل ہوجاتی ہے تو وہ تیترہوتی ہے نہ بٹیر، جذبہ ختم ہوجاتا ہے، آج خودداری کی وجہ سے قوم جاگ اٹھی ہے، پوری دنیا میں تحریک انصاف کو پذیرائی مل رہی ہے، یہ بہت اچھا وقت ہے کہ اسے استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رابطہ ایپ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی ہے، اوورسیز پاکستانی ہمیشہ سے پاکستان کا اثاثہ ہیں، لیکن موجودہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ اوورسیز کسی طرح ووٹ نہ دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved