حکومت کا لانگ مارچ کیخلاف منصوبہ بنانے کا اعلان

9  مئی‬‮  2022

حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کو اہم ٹاسک دے دیا گیا، پی ٹی آئی اور دیگر قائدین کی جانب سے خونی لانگ مارچ کے بیانات پر حکومت کو تشویش ہے۔ لانگ مارچ کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت رواں ماہ ہی اپنی اتحادی کے قائدین کا اجلاس طلب کرے گی، اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ملک میں انتشار پھیلانے کے بیانات پر گفتگو ہوگی۔

حکومت اتحادی جماعتوں سے مل کر لانگ مارچ کا توڑ نکالے گی۔ لانگ مارچ کو روکنے، کریک ڈاون، گرفتاریاں، اہم رہنماؤں کی نظر بندیاں اور دیگر آپشنز اتحادی جماعتوں کے سامنے رکھے جائیں گی۔

اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر متفقہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں نے 20 مئی کے بعد کسی بھی وقت کال دینے کا عندیہ دیا ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved