خط جھوٹا ہونے کا بیانیہ شہباز شریف نے خود دفن کردیا، فرخ حبیب

9  مئی‬‮  2022

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم نے بیرونی سازش کو کامیاب کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرائم منسٹرشہبازشریف نے اسمبلی فلور پرتسلیم کرلیا ہے امریکی پاکستانی سفیر نے جو خط بھیجا اس میں امریکی آفیشل نے دھمکی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی تھی۔فرخ حبیب نے کہا کہ خط جھوٹا ہونے کا بیانیہ انہوں نے خود دفن کردیا، دھمکی کیوں دی گئی کیونکہ عمران خان نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، جب کوئی ناراض ہوتا ہے تو وہ سازش کرتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ  شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم  نے بیرونی سازش کو کامیاب کرنے کے لئے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved