بلوچستان کے دوستو کا شکرگذار ہوں، آصف علی زرداری

9  مئی‬‮  2022

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دوستو کا شکرگذار ہوں، جنہوں نے پی ٹی آئی سرکار کو جمہوری طریقے سے شکست دینے میں ساتھ دیا۔میں عوام کے حقوق کے لئے لڑ رہا ہوں اور انہیں حق دلوا کر ہی دم لوں گا
سابق صدر مملکت و پی پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی نوڈیرو ہاوَس میں ضلع لاڑکانہ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں نے اپنی محنت کے بل بوتے تعلیم سمیت ہر شعبے میں خود کو منوایا ہے۔پی پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر نے یہ بھی کہا کہ تھرپارکر کے نوجوانوں کے لئے بہت متفکر رہتا ہوں، ضلع تھرپارکر کے شہر ڈیپلو میں ایک یونیورسٹی قائم کریں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سکرنڈ میں بھی ایک یونیورسٹی بنائیں گے اور جو نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرے گی۔پی پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے دوستو کا شکرگذار ہوں، جنہوں نے پی ٹی آئی سرکار کو جمہوری طریقے سے شکست دینے میں ساتھ دیا۔میں عوام کے حقوق کے لئے لڑ رہا ہوں اور انہیں حق دلوا کر ہی دم لوں گا۔
اس موقع پر خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، عامر خان مگسی، سردار چانڈیو، حزب اللہ بگھیو اور نذیر بگھیو ، پیر صادق، گنہور خان اسران ، رمیش لال، اعجاز لغاری محمد علی بگھیو، عمران جتوئی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved