وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویثرن نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہےکہ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی۔ صدر مملکت نے سمری مسترد کردی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔