سی پیک منصوبوں کو درپیش مسائل کے حل کےلیے، چینی کمپنیوں کا حکومت سے رابطہ

10  مئی‬‮  2022

چینی کمپنیوں نے سی پیک منصوبوں کو درپیش مسائل کے حل کےلیے پاکستان میں کام کرنے والی 27 چائنیز کمپنیوں نے تفصیلی لیٹر حکومت کو ارسال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سست روی کا شکار سی پیک منصوبوں کے کاموں میں تیزی لانے کےلیے اور ترقیاتی منصوبوں کو درپیش مسائل کے حل کےلیے پاکستان میں کام کرنے والی 27 چائنیز کمپنیوں نے تفصیلی لیٹر حکومت کو ارسال کیا ہے۔

خط میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ درپیش مسائل بارے بھی آگہا کیا گیا ہے۔خط میں وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ چائنیز کمپنیوں کے منصوبوں کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کی جائیں۔

آل پاکستان چائنیز انٹر پرایزز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) کی ایکریڈیٹڈ چائنیز کمپنیوں کیلئے ویزوں کی توسیع سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اور ویژوں کی توثیق میں بلاجواز تاخیر دور کرنے کیلئے مجاز دفتر مختص کیا جائے جو اس معاملے میں آل پاکستان چائنیز انٹر پرایزز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved