صدر مملکت سے سابق گورنر سندھ کا رابطہ، اہم تجویزدے دی

10  مئی‬‮  2022

سابق گورنر سندھ کی جانب سے صدر مملکت کو ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

 اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں اور ساتھ ہی صدر پاکستان کو اس ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی تجویز دی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی کیلیے افواج پاکستان اور عدلیہ ضمانت ہیں اور ایک نکاتی ایجنڈے پر کل جماعتی کانفرنس کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved