بلوچستان کے طلباء کی قومی دھارے میں شمولیت ہماری اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

10  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بلوچستان کے طلباء کی قومی دھارے میں شمولیت ہماری اولین تر جیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایچ ای سی کے عہدہداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے اعلیٰ مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے پانچ ہزار نئے اسکالر شپس کی اسکیم تیار کی جائے اور اسکالرشپس پروگرامز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت کے تحت زیر تعمیر جامعات کو جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved