گورنر پنجاب عمرسرفراز کا برطرفی کیخلاف بڑا فیصلہ

10  مئی‬‮  2022

گورنر پنجاب عمرسرفراز نے برطرفی کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے برطرفی کے بعد آئینی ماہرین سے مشورہ کیا، آئینی ماہرین نے عمرسرفراز چیمہ کو عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا ۔

عمرچیمہ نے برطرفی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، عدالت سے رجوع کیلئے درخواست کا ڈرافٹ بھی تیا رکرلیا گیا ۔عمر چیمہ نے فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ۔

یاد رہے کہ  پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’صدر پاکستان کے غیر معمولی حالات کے پیش نظر سمری مسترد کرنے کے باوجود کابینہ ڈویژن کا غیر آئینی نوٹیفکیشن جاری کیا جسے میں مسترد کرتا ہوں۔ آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انشاءاللہ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved